دہلی کے جنوبی زون کے پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) میں تعینات دہلی پولیس انسپکٹر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔منگل کی صبح اس انفیکشن کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔
سنجے شرما 16 ویں پولیس اہلکار ہیں جنہوں نے کورونا وائرس سے دم توڑ دیا۔
1997 بیچ کے انسپکٹر سنجے شرما کو نمونیا کی شکایت ہونے کے بعد 15 اگست کو وسنت کنج کے انڈین اسپائنل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں انکی کورونا جانچ ہونے کے بعد وہ کورونا متاثر پائے گئے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ، "وہ ایک ذہین افسر تھے اور دہلی پولیس میں اہم عہدوں پر تعینات تھا۔ وہ ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے رہائشی تھے۔
ان کے بیچ کے ساتھی انہیں زندگی اور جوش و جزبے سے بھرے ہوئے شخص کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
ان کے ساتھی اور ایس ایچ او آر کے پورم راجیش سرما نے کہا کہ وہ کووڈ 19 سے جنگ ہار گئے۔میں انہیں ایک روشن پولیس افسر اور ایک مددگار ساتھی کے طور پر یاد کرتا ہوں، جو مثبت جذبے سے بھرپور شخص تھے۔
جولائی ماہ میں دہلی پولیس کے ایک 40 سالہ کانسٹیبل کو جگر سے متعلقہ شکایت ہونے کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا۔کووڈ 19 کے مثبت رپورٹ آنے کے 12 دنوں بعد ہی ان کا انتقال ہوگیا ۔
اب تک دہلی پولیس کے 2 ہزار کے قریب اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ان میں سے 1300 اہلکاروں کی صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی شروع کردی ہے۔