ETV Bharat / state

روہنی جیل میں 15 قیدی کورونا انفیکشن سے متاثر - لاک ڈاؤن

قومی دارالحکومت دہلی کے ضلع روہنی کے ایک قیدی کے کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ سے متاثر پائے جانے کے بعد ان کے ساتھ رہنے والے 19 میں سے 15 قیدی اور ایک جیل اہلکار متاثر پائے گئے ہیں۔

15 prisoners in rohini jail infected with coronavirus
روہنی جیل میں 15 قیدی کورونا انفیکشن سے متاثر
author img

By

Published : May 16, 2020, 10:56 PM IST

دہلی میں واقع تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے بتایا کہ روہنی جیل میں ایک قیدی کلدیپ کی حال ہی میں کورونا انفیکشن پائے جانے کے بعد ان کے ساتھ بیرک میں رہنے والے 19 قیدیوں کی کورونا جانچ کی گئی جس میں سے 15 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

15 prisoners in rohini jail infected with coronavirus
روہنی جیل میں 15 قیدی کورونا انفیکشن سے متاثر

کلدیپ کو آنتوں سے متعلق بیماری کی وجہ سے 10 مئی کو دین دیال اپادھیائے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور 11 مئی کو اس کا آپریشن ہوا تھا۔

آپریشن والے دن ہی اس کی جانچ کی گئی تھی اور اگلے دن رپورٹ آئی ہے جس میں وہ متاثر پایا گیا۔ کورونا انفیکشن پائے جانے کے بعد اس کو لوک نائک جے پرکاش ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 19 قیدیوں میں سے 15 متاثر پائے گئے ہیں جبکہ پانچ جیل اہلکاروں کی بھی جانچ کی گئی ہے جن میں سے ہیڈ وارڈ رونے کمار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی میں بھی انفیکشن کے کسی طرح کی علامت نہیں دکھائی دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.