ETV Bharat / state

دہلی: لکشمی نگر سے 14 سالہ لڑکی گمشدہ - دہلی جرائم خبریں

ملک کے دارالحکومت دہلی کے لکشمی نگر علاقے سے 14 سالہ لڑکی لاپتہ ہو گئی۔ لڑکی ایک ہفتہ سے گمشدہ ہے لیکن ابھی تک لڑکی کے بارے میں کچھ معلومات حاصل نہیں ہو پائی ہے۔

دہلی:لکشمی نگر سے 14 سالہ لڑکی گمشدہ
دہلی:لکشمی نگر سے 14 سالہ لڑکی گمشدہ
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 6:44 PM IST

لکشمی نگر کے علاقے میں دکان سے سامان لینے گئی 14 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بچی کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔

اطلاع کے مطابق لڑکی کا نام کشوری ہے۔ کشوری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 20 جون کو کشوری دکان سے کچھ سامان لینے جانے کے لیے کہہ کر نکلی تھی، لیکن واپس نہیں آئی۔

دہلی:لکشمی نگر سے 14 سالہ لڑکی گمشدہ

اہل خانہ نے کئی گھنٹوں تک اطراف کے علاقوں میں لڑکی کو تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں چلا جس کے بعد لکشمی نگر تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی۔

بچی کو گمشدہ ہوئے ایک ہفتے کا وقت گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی لڑکی کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ ہر جگہ پوسٹر لگا کر لڑکی کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لاؤڈ اسپیکر میں اعلان کر کے لڑکی کو تلاش کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود کشوری کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمرے میں لڑکی کو اکیلے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.