ETV Bharat / state

دہلی پولیس نے 13 روہنگیا مسلمان کو حراستی کیمپ بھیجا - بغیر دستاویزات کے بھارت میں مقیم

دہلی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ روہنگیا برادری سے تعلق رکھنے والے 13 لوگوں کو غیر ملکی علاقائی رجسٹریشن آفس سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد انھیں حراستی کیمپ بھیج دیا گیا ہے۔

13 ROHINGIYA DETAIN BY DELHI POLICE
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے 13 روہنگیاؤں کو حراست کیمپ بھیجا
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 10:44 PM IST

Updated : Jan 17, 2021, 11:00 PM IST

دہلی پولیس نے 13 روہنگیا مسلمان کو غیر قانونی طور پر دہلی میں مقیم رہنے کے الزام میں پکڑ کر حراستی کیمپ بھیج دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تمام افراد بغیر کسی دستاویز کے دارالحکومت میں مقیم تھے۔

ان تمام روہنگیا مسلمان کے خلاف دہلی کے پٹپڑ گنج اور اتم نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

حراست میں لیے گئے 13 افراد میں سے 6 کی ایف آئی آر پٹپڑ گنج میں تو وہیں، 7 کے خلاف اتم نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی تب تک تمام ملزمین کو حراستی کیمپ میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مبینہ لوجہاد معاملے میں گرفتاریوں کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل

مشرقی دہلی کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ غیر ملکی علاقائی رجسٹریشن آفس سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر آنند وہار کے علاقے سے 6 روہنگیا افراد کو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سبھی یہاں ٹرین سے اتر کر دہلی کے مختلف علاقوں میں جانے والے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بغیر دستاویزات کے بھارت میں مقیم ہیں۔ ان سب کے خلاف پٹپڑ گنج پولیس اسٹیشن میں فارن ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ان سب کو حراستی کیمپ بھیج دیا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 17, 2021, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.