نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جی- 20 کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں ہندوستان کے تئیں دلچسپی بڑھی ہے اور سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے 105ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ کچھ لوگ سیاحت کو صرف سیر و تفریح کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن سیاحت کا ایک بہت بڑا پہلو روزگار سے جڑا ہوا ہے۔ سب سے کم از کم سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ روزگار اگر کوئی شعبہ پیدا کرتا ہے تو وہ سیاحت کا شعبہ ہے۔ سیاحت کے شعبے کو بڑھانے میں کسی بھی ملک کے لیے خیر سگالی کا جذبہ اہم ہے۔
-
'Azadi Ka Amrit Kaal' is also 'Kartavya Kaal' for every citizen of the country," says PM Modi during his 105th episode of Mann Ki Baat pic.twitter.com/m3bnyqTw5o
— ANI (@ANI) September 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">'Azadi Ka Amrit Kaal' is also 'Kartavya Kaal' for every citizen of the country," says PM Modi during his 105th episode of Mann Ki Baat pic.twitter.com/m3bnyqTw5o
— ANI (@ANI) September 24, 2023'Azadi Ka Amrit Kaal' is also 'Kartavya Kaal' for every citizen of the country," says PM Modi during his 105th episode of Mann Ki Baat pic.twitter.com/m3bnyqTw5o
— ANI (@ANI) September 24, 2023
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں ہندوستان کے تئیں کشش میں بہت اضافہ ہوا ہے اور جی 20 کے کامیاب انعقاد کے بعد ہندوستان میں دنیا کے لوگوں کی دلچسپی مزید بڑھی ہے۔ جی 20 کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ مندوبین ہندوستان آئے۔ وہ یہاں کے تنوع، مختلف روایات، مختلف قسم کے کھانوں اور ورثے سے آشنا ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دورہ کرنے والے مندوبین اپنے ساتھ جو شاندار تجربات لائے اس سے سیاحت میں مزید وسعت آئے گی۔ ہندوستان میں ایک سے زیادہ عالمی ثقافتی ورثہ بھی ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی شانتی نکیتن اور کرناٹک کے مقدس ہوئیسڑا مندروں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔ کرناٹک کے ہوئسڑا مندر، جنہیں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، 13ویں صدی کے اپنے شاندار فن تعمیر کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان مندروں کی پہچان مندر کی تعمیر کی ہندوستانی روایت کا بھی احترام ہے۔ ہندوستان میں عالمی ثقافتی ورثہ کی کل تعداد اب 42 تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان کی کوشش یہ ہے کہ ہمارے زیادہ سے زیادہ تاریخی اور ثقافتی مقامات کو عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا جائے۔
مزید پڑھیں: سب کی کوششوں سے چندریان 3 کو کامیابی ملی: مودی
انہوں نے کہا ’’جب بھی آپ کہیں سفر کرنے کا ارادہ کریں، ہندوستان کے تنوع کو دیکھنے کی کوشش کریں۔ آپ الگ الگ ریاستوں کی ثقافت کو سمجھیں، ثقافتی مقامات کو دیکھیں۔ اس سے آپ کو اپنے ملک کی شاندار تاریخ کے بارے میں مزید جاننے میں مدد توملے گی ہی اس کے ساتھ آپ مقامی لوگوں کی آمدنی بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ بھی بن جائیں گے۔
یو این آئی