ETV Bharat / state

Mahila Mohalla Clinics دہلی میں ایک سو مہیلا محلہ کلینک کھولے جائیں گے، کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دارالحکومت میں خواتین کے لیے 100 خصوصی محلہ کلینک کھولے جائیں گے جس میں تمام عملہ خواتین ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے لیے محلہ کلینک ہیں، جن میں کھانسی، نزلہ، بخار جیسی معمولی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔CM Kejriwal On Mahila Mohalla Clinics

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 9:57 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دارالحکومت میں خواتین کے لیے 100 خصوصی محلہ کلینک کھولے جائیں گے جس میں تمام عملہ خواتین ہوں گی۔چار مہیلا محلہ کلینک کا افتتاح کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے آج کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ دہلی میں خواتین کے لیے الگ سے چار مہیلا محلہ کلینک کھولے جا رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں پہلے مرحلے کے تحت 100 مہیلا محلہ کلینک کھولے جائیں گے۔CM Kejriwal On Mahila Mohalla Clinics

اس کے بعد بھی کئی اور مہیلا محلہ کلینک کھولے جائیں گے۔ صرف خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کا علاج کیا جائے گا۔ مہیلا محلہ کلینک میں تمام ملازمین خواتین ہوں گی۔ اس سے خواتین کو اپنے مسائل بتانے میں سہولت ہوگی۔ مہیلا محلہ کلینک میں ادویات، ٹیسٹ اور تمام علاج مفت ہوں گے۔ محلہ کلینک میں عام طور پر 239 قسم کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ یہ تمام ٹیسٹ مہیلا محلہ کلینک میں بھی کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ خواتین سے متعلق جو بھی ٹیسٹ ہوں گے وہ بھی کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے لیے محلہ کلینک ہیں، جن میں کھانسی، نزلہ، بخار جیسی معمولی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ دہلی میں ہماری حکومت بننے سے پہلے کئی بڑے اسپتال تھے لیکن لوگوں کو چھوٹی موٹی بیماریوں کے لیے بھی بڑے اسپتالوں میں بھاگنا پڑتا تھا۔ ان ہسپتالوں میں لمبی لائنیں لگ جاتی تھیں۔ پہلے دوائیاں دستیاب نہیں تھیں۔ اب پوری دہلی میں 521 سے زیادہ محلہ کلینک شروع ہو چکے ہیں۔ اب لوگوں کو معمولی بیماریوں کے لیے بڑے اسپتالوں میں بھاگنے کی ضرورت نہیں۔ اب لوگوں کی معمولی بیماریوں کا علاج ان کے محلہ میں واقع محلہ کلینک میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں کی ویکسی نیشن، نومولود اور چھوٹے بچوں کے تمام مسائل کا علاج کیا جائے گا۔ دہلی کے محلہ کلینک کو دیکھ کر کئی ریاستوں کے اندر محلہ کلینک شروع ہو گئے ہیں۔ آنے والے وقت میں مہیلا محلہ کلینک بھی اسی طرح پورے ملک میں پھیل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Manish Sisodia on Morbi Bridge Collapse موربی پل کی تعمیر نو کا ٹھیکہ گھڑی بنانے والی کمپنی کو کیوں دیا گیا؟ منیش سسودیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.