وزارت داخلہ نے پولیس اسٹیشنوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک بنانے کے منصوبے کو منظوری دیتے ہوئے اس کے لئے نربھیا فنڈ کے تحت 100 کروڑ رپے کی رقم منظور دی گئی ہے۔
خواتین ہیلپ ڈیسک کا مقصد پولیس اسٹیشن کو خواتین کے لئے دوستانہ اور قابل اعتماد بنانا ہے۔ یہ خواتین کے لئے تھانے میں رابطہ کا پہلا اور واحد مرکز ہوگا۔ ڈیسک میں خاتون پولیس افسر کو تعینات کیا جائے گا۔
حکام کو پولیس اسٹیشن میں خواتین کے تئیں حساس رویہ کی تربیت دی جائے گی۔ ڈیسک پر وکلاء، ماہرین نفسیات، غیر سرکاری تنظیموں جیسے ماہرین کے پینل کی معلومات دستیاب ہوگی جو قانونی مشورے، پناہ، بحالی وغیرہ سے متعلق مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
یہ منصوبہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف نافذ کیا جائے گا۔