ETV Bharat / state

دہلی: 2020 میں 100 لاپتہ بچے بازیاب

پولیس کے مطابق مختلف مقامات سے بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی اور ان بچوں کو بہار، اترپردیش، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں سے تلاش کرکے بازیاب کرایا گیا۔

100-children-reported-missing-from-south-delhi-traced-in-2020
دہلی: 2020 میں 100 لاپتہ بچے بازیاب
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 5:51 PM IST

2020 میں جنوبی دہلی میں 100 سے زیادہ بچوں کے اغوا ہونے یا لاپتہ ہونے کی رپورٹ لکھائی گئی تھی۔ جنوبی دہلی کے ڈی سی پی نے اس بات کی جانکاری دی۔

دہلی: 2020 میں 100 لاپتہ بچے بازیاب

ڈی سی پی اٹل ٹھاکر نے بتایا کہ ساؤتھ ڈسٹرکٹ پولیس کی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ نے ان بچوں کا سراغ لگا کر بازیاب کرایا۔ ان میں سے 80 بچوں کی عمر ابھی 18 سال سے کم ہے۔

پولیس افسر کے مطابق ان لاپتہ بچوں کا سراغ دہلی اور دیگر ریاستوں جیسے بہار، اترپردیش، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں لگایا گیا تھا۔

اتل ٹھاکر نے کہا کہ ان بچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ دہلی اور پڑوسی ریاستوں کے متعدد پولیس اسٹیشنوں میں درج کرائی گئی تھی۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ کی ٹیم نے ان بچوں کو بازیاب کرانے کے لیے مخلصانہ اور منظم کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ سب انسپکٹرز محمد شفیق، وریندر اور اے ایس آئی ایم پی سنگھ نے ان لاپتہ بچوں کا سراغ لگانے اور بازیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوری 2020 سے لے کر اکتوبر تک دہلی پولیس نے 3،507 لاپتہ بچوں میں سے 2،629 بچوں کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں:

فرضی کال سینٹر کا خلاصہ: غیر ملکی شہریوں سے 70 کروڑ کی دھوکہ دہی

دہلی کے پولیس کمشنر نے ایک ایسی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی کانسٹیبل یا ہیڈ کانسٹیبل جو 12 مہینے کے اندر اندر 14 سال سے کم عمر 50 یا اس سے زیادہ زیادہ لاپتہ بچوں کو بازیاب کرانے میں مدد کرے گا، انہیں معمول سے ہٹ کر پرموشن دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.