ETV Bharat / state

سبکدوشی سے قبل رنجن گوگوئی کے چھ اہم فیصلے

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کو 17 نومبر سے قبل 10 دنوں میں کئی اہم فیصلے سنانے ہیں۔

سبکدوشی سے قبل رنجن گوگوئی کے چھ اہم فیصلے
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 12:48 PM IST

Updated : Oct 30, 2019, 12:53 PM IST

ان فیصلوں میں، رام جنم بھومی، بابری مسجد، سبری مالا مندر کیس، رفائل ایئر کرافٹ ڈیل، چیف جسٹس کے دفتر میں آر ٹی آئی کی درخواست اورراہل گاندھی کے خلاف 'چوکیدار چور ہے' والے بیان پر دائر ہوئی توہین عدالت کی درخواست اور فائنانس ایکٹ 2017 کی درستگی پر تبصرہ شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی 17 نومبر کو سبکدوش ہورہے ہیں۔ حکومت نے پہلے ہی انکی جگہ جسٹس شرد اروند بوبڈے کو نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ صدر ہند نے انکی تقرری کے وارنٹ پر دستخط ثبت کئے ہیں۔

ایودھیا بابری مسجد تنازعہ

سی جے آئی رنجن گوگوئی کی سربراہی میں 5 ججوں کی بنچ نے سماعت کے 40 دن بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

پس منظر: ستمبر 2010 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے رام للا ، نرموہی اکھاڑہ اور اتر پردیش سنی وقف بورڈ کے درمیان متنازعہ زمین کو مساوی طور تقسیم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ چیف جسٹس کا فیصلہ ماضی کے فیصلے سے کس قدر مختلف ہوگا؟

رفائل فیصلہ

10 مئی کو ، چیف جسٹس گوگوئی کی سربراہی میں بنچ نے 14 دسمبر کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر احکامات محفوظ رکھے تھے ۔ اس فیصلے میں رافیل سودے میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دینے سے انکار کردیا تھا۔

پس منظر: نظرثانی درخواست میں الزام لگایا گیا کہ حکومت نے عدالت کو 14 دسمبر ، 2018 کا فیصلےسنانے کی کارروائی میں گمراہ کیا تھا۔

راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

سی جے آئی گوگوئی نے 10 مئی کو ایک بار پھر کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی رہنما میناکشی لیکھی کی جانب سے اپنے 10 اپریل کے فیصلے کے سلسلے میں عدالت میں 'چوکیدار چور ہے' کے بیان کو منسوب کرنے کے لیے دائر توہین عدالت میں احکامات ایک بار پھر محفوظ کرلیے۔

پس منظر: راہل گاندھی نے 10 اپریل کو رفائل جائزے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے رد عمل میں میڈیا کو یہ تبصرہ کیا تھا۔

سبری مالا فیصلہ

جسٹس گوگوئی کی سربراہی میں آئینی بنچ نے جسٹس خان وِلکر ، نریمن ، چندراچود اور اندو ملہوترا کے ہمراہ 6 فروری کو سبری مالا کیس میں نظرثانی درخواستوں پر احکامات محفوظ رکھے تھے۔

پس منظر: انہوں نے 28 ستمبر 2018 کے فیصلے میں کیرالا کے سبری مالا مندر کے داخل ہونے کے لیے خواتین کے حقوق کا اعلان کیا تھا۔

چیف جسٹس کے دفتر میں آر ٹی آئی کی درخواست

آئین بنچ نے 4 اپریل کو اس معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا کہ آیا چیف جسٹس کا دفتر آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت آئے گا یا نہیں۔

پس منظر: سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل نے دہلی ہائی کورٹ کے جنوری 2010 کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں چیف جسٹس کے دفتر کو آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کے سیکشن 2 (ایچ) کے دائرے میں قرار دیا گیا تھا۔

فائنانس ایکٹ 2017

10 اپریل کو ، سپریم کورٹ نے فنانس ایکٹ ، 2017 کی توثیق کو چیلنج کرنے والی درخواستوں میں فیصلہ اس بنیاد پر محفوظ کیا کہ اسے پارلیمنٹ نے منی بل کے طور پر منظور کیا ہے۔

  • فنانس ایکٹ ، 2017 نے مختلف جوڈیشیل ٹریبونلز جیسے نیشنل گرین ٹریبونل وغیرہ کے اختیارات کو متاثر کیا۔

Intro:Body:

article id

Conclusion:
Last Updated : Oct 30, 2019, 12:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.