ملک میں کورونا وائرس کا پھیلنا بدستور جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تقریبا 1.62 لاکھ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1،61،736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی ۔
اسی عرصے کے دوران 97،168 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،22،53،697 ہوچکی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 12،64،698 ہوگئی ہے، وہیں 879 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،71،058 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 89.51 فیصد ، ایکٹیو کیسزکی شرح 9.24 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح 1.25 فیصد ہوگئی ہے۔