ریاست چھتس گڑھ بیجاپور کے نوجوانوں نے پالی تھین کے استعمال کو روکنے کے لئے قابل تعریف اقدام اٹھائے ہیں۔ لوگوں کو کپڑے کی تھیلی تقسیم کرکے اپیل کی کہ پالی تھین کا استعمال نہ کریں۔
بیجا پور ضلع کے مڈیڑ گاؤں کے اپپارہ میں نوجوانوں نے کپڑے کے تھیلے کو استعمال کرنے کے لئے لوگوں کو آگاہ کیا۔ نیشنل ہائی وے 63 پر واقع ہاٹ بازار میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آس پاس کے دیہات کے لوگ بھی بازار میں خریداری کرنے آتے ہیں۔
'پالی تھین چھوڑو صحت سے ناتا جوڑو ' لکھے ہوئے کپڑے والا بیگ تقسیم کیا گیا۔ مقامی درزی سنتوش کمر نے کپڑے کا بیگ تیار کیا ہے۔
اسی دوران درگاہ کمیٹی کے نوجوانوں نے گاؤں والوں سے اپیل کی کہ وہ کپڑے کے تھیلے تقسیم کرکے پالی تھین (پلاسٹک کی جھلی) استعمال نہ کریں۔