ETV Bharat / state

Woman Naxalite Arrested in Bijapur بیجاپور سے خاتون نکسلائیٹ گرفتار - چھتیس گڑھ سے خاتون نکسلائیٹ گرفتار

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں این آئی اے کی ٹیم نے ایک خاتون نکسلائیٹ کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار خاتون ماؤنواز اپریل 2021 میں ٹیکول گوڈیم انکاؤنٹر میں ملوث بتائی جاتی ہے۔ Woman Naxalite Arrested in Bijapur

بیجاپور سے خاتون نکسلائیٹ گرفتار
بیجاپور سے خاتون نکسلائیٹ گرفتار
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 3:30 PM IST

بیجاپور: قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع سے ایک خاتون نکسلائیٹ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق بیجاپور ضلع کے بھوپال پٹنم علاقے سے ایک خاتون نکسلائیٹ مڑکم ہنگی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار نکسلی مڑکم ہنگی متامڑگو کا تعلق اُڈتملا تھانہ پامیڈ سے ہے۔ اسے گرفتار کرنے کے بعد آج جگدل پور کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ گرفتار خاتون ماؤنواز اپریل 2021 میں ٹیکول گوڈیم انکاؤنٹر میں ملوث بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں ریاست بہار کے گیا ضلع پولیس اور ایس ایس بی نے ممنوعہ ماؤنواز تنظیم کے زونل کمانڈر اور اس کے ایک ساتھی کو ضلع کے دھنگئی تھانہ علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار کیے گئے نکسلائٹ ابھیجیت یادو کو گزشتہ نومبر میں ہی ماؤنواز تنظیم نے زونل کمانڈر کا عہدہ دیا تھا۔ جھارکھنڈ پولیس نے ابھیجیت پر 10 لاکھ روپے اور بہار پولیس نے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ پولیس نے گرفتار نکسلی کے قبضے سے ایک اے کے 56 رائفل اور 97راونڈ زندہ کارتوس برآمد کیا۔ خاص بات یہ ہے کہ ابھیجیت یادو نے سال 2000 سے ماؤنواز تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ جھارکھنڈ سے لے کر بہار اور اورنگ آباد تک نکسلی وارداتوں کو انجام دے رہا تھا، لیکن وہ کبھی پکڑ میں نہیں آیا۔ وہ پہلی بار گرفتار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Naxalites Arrested in Gaya گیا میں دس لاکھ کا انعامی نکسلی گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.