ETV Bharat / state

Bhupesh Baghel On Union Budget بھوپیش نے مرکزی بجٹ کو مایوس کن قرار دیا

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 10:32 AM IST

مرکزی وزیر خزانہ نے بدھ کو عام بجٹ 2023-24 پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری کو لیکر کوئی انتظام نہیں کیے جانے پر تنیقید کی۔ بجٹ کے تعلق سے بگھیل نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے لیے ہم امید کر رہے تھے کہ امبیکاپور سے چلنے والی ٹرین کا اعلان کیا جائے گا، جگدل پور کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے لیکن کوئی انتظام نہیں ہوا۔ ساتھ ہی اس بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری کم کرنے کا کوئی نظم نہیں کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج پیش کیے گئے مرکزی بجٹ کو مایوس کن قرار دیا ہے۔وزیر اعلیٰ بگھیل نے یہاں جاری بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اسے نرملا جی کا بے رحم بجٹ کہا جا سکتا ہے، نہ نوجوانوں کے لیے کوئی سہولت ہے، نہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی بات ہے، نہ خواتین کے لیے، نہ ہی درج فہرست قبائل اور نہ ہی درج فہرست ذاتوں کے لیے کچھ ہے۔ یہ بجٹ صرف انتخابات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا بجٹ ہے۔ ریلوے کے بجٹ میں رکھے گئے 2 لاکھ 35 ہزار کروڑ روپے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین کے لیے ہو، یا نئی بھرتیوں کے لیے، یا ایسا نہیں ہے کہ ہوائی اڈوں کو فروخت کرنے سے پہلے تزئین و آرائش کے لیے لاکھوں کروڑ روپے خرچ کیے گئے اور پھر نجی ہاتھوں میں فروخت کر دیا گیا۔

بگھیل نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے لیے بھی ہم امید کر رہے تھے کہ امبیکاپور سے چلنے والی ٹرین دستیاب ہوگی، جگدل پور کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے۔ لیکن کوئی انتظام نہیں ہوا۔ مہنگائی اور بے روزگاری کم کرنے کا کوئی نظام نہیں۔ نئے لوگوں کو روزگار کیسے ملے گا اس میں کچھ نہیں ہے۔ تمام اشیائے خوردونوش مہنگی ہو گئی ہیں۔ بجٹ میں شری انا کی بات کی گئی، یہاں تک کہ کوڈو-کٹکی، ساوا کی بھی بات کی گئی، لیکن حکومت ہند کی طرف سے آج تک اس کے ایم ایس پی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کسانوں سے اسے امدادی قیمت پر خریدنے کے لیے کوئی بات کہی گئی ہے۔ یہ بجٹ مایوس کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Reactions on Budget 2023 یہ بجٹ ملک کی بے روزگاری کو دور نہیں کرسکتا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.