بھارتی محکمہ ڈاک نے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں جمعہ کو قومی قبائلی رقص فیسٹیول کے موقع پر ایک خصوصی ٹکٹ جاری کیا ہے۔
رائے پور کے سائنس کالج میدان میں منعقد فیسٹیول کے دوران خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے موقع پر وزیر داخلہ تامردھوج ساہو، وزیر ثقافت امرجیت بھگت، رکن اسمبلی اور چھتیس گڑھ کانگریس کے صدر موہن مکرام، سابق وزیر بھکت چرن داس ، تلنگانہ کے رکن اسمبلی محترمہ انسوئیا سمیت ہندوستانی محکمہ ڈاک اور ثقافت کے اعلیٰ افسر موجود تھے۔