راج نندگاؤں (چھتیس گڑھ): کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اتوار کو چھتیس گڑھ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک بہت بڑی غلط بیانی کی ہے کیونکہ راہل گاندھی نے کانگریس کے ہی وزیر اعلی بھوپیش بگھیل پر "اڈانی جیسے لوگوں" کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا۔
راہل گاندھی ریاست کے راج نندگاؤں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہیں اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوا، یہاں تک کہ چتھیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل جو اس موقع پر موجود تھے، کانگریس کے سابق سربراہ نے یہ الفاظ کہے تو وہ بھی بے خبر نظر آئے۔ اس ریلی میں کی گئی تقریر کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔
-
LIVE: Public Meeting | Rajnandgaon, Chhattisgarh https://t.co/fLPa4nvJ5T
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">LIVE: Public Meeting | Rajnandgaon, Chhattisgarh https://t.co/fLPa4nvJ5T
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 29, 2023LIVE: Public Meeting | Rajnandgaon, Chhattisgarh https://t.co/fLPa4nvJ5T
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 29, 2023
اڈانی گروپ اور مودی حکومت کے درمیان مبینہ قریبی تعلقات پر بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اڈانی گروپ کو مرکزی حکومت نے بے جا احسانات دیے ہیں جس کی وجہ سے دولت چند لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ "آپ کے وزیر اعلیٰ بھی اڈانی جیسے لوگوں کے لیے ہی کام کرتے ہیں"۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت کسانوں کے لئے کیسے کام کرتی ہے۔
بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے فوری طور پر راہل گاندھی پر نکتہ چینی کی۔ امت مالویہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "راہل گاندھی نے خود ہی اعتراف کیا کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل ہر وقت اڈانی کے لیے کام کرتے ہیں۔ آخر کار سچائی سامنے آ رہی ہے کہ یہ کانگریس ہی ہے، جس نے اڈانی اور کارپوریٹ گروپ کی سرپرستی کی ہے، راہل گاندھی اس معاملے میں نکتہ چینی کرتے تھکتے نہیں، یہ کیا مذاق ہے"۔
-
Rahul Gandhi admits that Chattisgarh CM Bhupesh Baghel works for Adani all the time. Finally, truth is emerging, that it is the Congress, which has patronised Adani, the corporate group, Rahul doesn’t tire targeting. What a joke he is! pic.twitter.com/WS8Z0H8GhM
— Amit Malviya (@amitmalviya) October 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Rahul Gandhi admits that Chattisgarh CM Bhupesh Baghel works for Adani all the time. Finally, truth is emerging, that it is the Congress, which has patronised Adani, the corporate group, Rahul doesn’t tire targeting. What a joke he is! pic.twitter.com/WS8Z0H8GhM
— Amit Malviya (@amitmalviya) October 29, 2023Rahul Gandhi admits that Chattisgarh CM Bhupesh Baghel works for Adani all the time. Finally, truth is emerging, that it is the Congress, which has patronised Adani, the corporate group, Rahul doesn’t tire targeting. What a joke he is! pic.twitter.com/WS8Z0H8GhM
— Amit Malviya (@amitmalviya) October 29, 2023
مزید پڑھیں: چھتیس گڑھ میں راہل گاندھی کسانوں سے ملاقات
مزید پڑھیں: بی جے پی ذات پات کی مردم شماری سے بھاگ رہی ہے: راہل گاندھی
ایک اور پوسٹ میں امت مالویہ نے راہل گاندھی کی ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں راہل گاندھی چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو کو "وزیر اعلیٰ" کے طور پر مخاطب کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ "گذشتہ روز راہل گاندھی نے ٹی ایس سنگھ دیو کو چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کے طور پر مخاطب کیا، یہ آدمی اپنے دماغ میں کوئی سوچ نہیں رکھ سکتا لیکن کانگریس راہل گاندھی کو اگلے وزیراعظم کے طور پر ہندوستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی ہے"۔
-
Yesterday, bumblebee Rahul Gandhi referred to T S Singh Deo as CM of Chattisgarh. The man can’t hold a thought in his head but the Congress is hell bent on thrusting him on India, as PM in waiting… pic.twitter.com/6ivkxdbJG9
— Amit Malviya (@amitmalviya) October 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Yesterday, bumblebee Rahul Gandhi referred to T S Singh Deo as CM of Chattisgarh. The man can’t hold a thought in his head but the Congress is hell bent on thrusting him on India, as PM in waiting… pic.twitter.com/6ivkxdbJG9
— Amit Malviya (@amitmalviya) October 29, 2023Yesterday, bumblebee Rahul Gandhi referred to T S Singh Deo as CM of Chattisgarh. The man can’t hold a thought in his head but the Congress is hell bent on thrusting him on India, as PM in waiting… pic.twitter.com/6ivkxdbJG9
— Amit Malviya (@amitmalviya) October 29, 2023
واضح رہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا گیا جس کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کا زور و شور سے آغاز ہوچکا ہے۔ سبھی ریاستوں میں کانگریس متحرک ہوچکی ہے۔