ETV Bharat / state

دنتے واڑہ میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 3 ماؤنواز ہلاک

Police Naxalite Encounter In Dantewada Three Maoists killed چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم میں تین نکسل ہلاک ہوگئے۔ انکاونٹر کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دنتے واڑہ میں انکاونٹر کٹی کلیان کے تمکپال علاقے میں ہوا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 9:41 PM IST

دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم میں تین نکسل ہلاک ہوگئے۔ انکاونٹر کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دنتے واڑہ میں انکاونٹر کٹی کلیان کے تمکپال علاقے میں ہوا۔ تصادم کے بعد تین ماؤنوازوں کی لاشوں کو پولیس نے سرکاری ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ یہ انکاؤنٹر دربھ ڈویژن میں دنتے واڑہ اور سکما سرحد پر ڈبہ کنہ کے جنگلات میں ہوا۔ تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مارے گئے تین نکسلی بہت خطرناک تھے۔ وہ متعدد واقعات میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایف آئی کو چلانے کے لیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو ایک پینل تشکیل دینے کی ہدایت

دنتے واڑہ اور سکما سرحد پر انکاؤنٹر شام 5.30 بجے شروع ہوا جبکہ اتوار کی دوپہر سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ دنتے واڑہ اور سکما سرحد پر بڑی تعداد میں نکسلی موجود ہیں۔ اس کے بعد ڈی آر جی کے جوانوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ ڈی آر جی کے سپاہی شام 5.30 بجے مقام پر پہنچے جس کے بعد نکسلیوں سے تصادم ہوگیا۔ کارروائی دنتے واڑہ کے ایس پی گورو رائے کی ہدایت پر کی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی ٹیم ابھی بھی موقع پر موجود ہے۔ یہاں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.