ETV Bharat / state

PM Modi Visit وزیر اعظم مودی کا کل چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کا دورہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 1:09 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی 14 ستمبر کو چھتیس گڑھ کے رائے پور اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح انجام دیں گے۔ PM Modi will launch projects in MP

PM modi to visit
PM modi to visit

رائے گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی 14 ستمبر کو چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ کے دورے پر ہوں گے۔ وہ یہاں کوڈاترائی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیراعظم مودی کل دوپہر تقریباً 2.45 بجے خصوصی پرواز سے رائے گڑھ کے جندال ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ یہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلع کے کوڈاترائی جائیں گے، جہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسے سے پہلے نریندر مودی کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ وہ چار ریلوے لائنیں بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔

چیف سکریٹری امیتابھ جین اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اشوک جونیجا کل رائے گڑھ پہنچے اور رائے گڑھ کے کوڈاترائی میں وزیر اعظم کے مجوزہ پروگرام کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے مجوزہ پروگرام کے مطابق جندال ایئر اسٹرپ، کوڈا ترائی مقام، روٹ پلان اور دیگر تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں بدعنوانی، ذات پرستی اور فرقہ پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہوگی: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی 14 ستمبر کو ہی مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے بینا میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا بھومی پوجن کرتے ہوئے اس سیکٹر کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے۔ اپنے ایک روزہ قیام کے دوران مودی ہندوستان-عمان ریفائنری لمیٹڈ میں تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا بھومی پوجن کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورے سے پہلے ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی بینا میں تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تحفہ دے رہے ہیں۔ اس سے شعبے کی ترقی میں اضافہ ہوگا اور لاکھوں لوگوں کے لیے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.