ETV Bharat / state

دوسری ریاستوں سے آنے والوں کو کورونا ٹسٹ کروانا ضروری: بھوپیش - Bhupesh

مسٹربگھیل نے آج جاری ہدایات میں کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کوروکنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ دیگرریاستوں سے آنے والوں کو گاوں، گھر اورخاندان کے درمیان جانےسے پہلے انہیں گاوں کے باہر قائم کوارنٹائن سنٹر میں کچھ دنوں کے لئے احتیاط کے طورپر لازمی ٹھہرایا جائے۔

دوسری ریاستوں سے آنے والوں کو کورونا ٹسٹ کروانا ضروری

author img

By

Published : May 3, 2021, 10:39 PM IST

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں، مہاجرمزدوروں کولازمی طورسےکوارنٹائن سنٹرمیں ٹھہرانے اوران کا کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔

مسٹربگھیل نے آج جاری ہدایات میں کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کوروکنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ دیگرریاستوں سے آنے والوں کو گاوں، گھر اورخاندان کے درمیان جانےسے پہلے انہیں گاوں کے باہر قائم کوارنٹائن سنٹر میں کچھ دنوں کے لئے احتیاط کے طورپر لازمی ٹھہرایا جائے اوران کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ہی گاوں اورگھرخاندان میں جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے پنچائت عہدیداروں حکومت کے تمام محکموں کے دیہی عملے کے ملازمین خصوصا متانینوں، آنگن واڑی کارکنان کوٹواروں سے دیگرریاستوں سے گاوں میں آنے والوں پر نگرانی رکھنے اورانہیں کوارنٹائن سنٹر میں ٹھہرانے کے لئے مشورہ دینے کوکہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کی اطلاع فوری متعلقہ علاقے تحصیلدار، ایس ڈی ایم اورضلع انتظامیہ کو دی جانی چاہیے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.