زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
کنکری تھانہ انچارج وشال کوجور نے بتایا کہ کل دیر رات اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی۔
حادثے میں کوربا سے جش پور آنے والی ایک کار میں سوار شخص سنیل کمار کی جائےوقوع پر ہی موت ہوگئی،جبکہ اسی کار میں سوار پارس اور دوسری کار میں سوار دو دیگر زخمی ہوگئے۔
تینوں کو کنکری میں واقع ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے،جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔