ETV Bharat / state

دنتےواڑہ: نو ماؤنواز گرفتار - پولیس افسر ابھیشیک پلو نے بتایا

جنگل میں کچھ افراد مشتبہ حالت میں موجود تھے جو پولیس ٹیم کو دیکھ کر وہاں سے بھاگنے لگے۔ پولیس نے محاصرہ کرکے نو ماؤنوازوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے پاس سے بینر، پوسٹر اور پٹاخہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

nine maoists arrested in dantewada chhattisgarh
دنتےواڑہ میں نو ماؤنواز گرفتار
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 5:33 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں نو ماؤنواز کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پولیس افسر ابھیشیک پلو نے بتایا کہ ضلع میں چلائی جا رہی انسداد ماؤنواز مہم کے تحت گذشتہ روز تھانہ کوآکونڈہ علاقے میں ماؤنوازوں کے موجود ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع ریزرو پولیس فورس اور تھانہ کوآکونڈہ کی مشترکہ پولیس پارٹی گشت پر نکلی تھی۔

موضع مولاواڑہ۔موکھپال کے درمیان جنگل میں کچھ افراد مشتبہ حالت میں موجود تھے جو پولیس ٹیم کو دیکھ کر وہاں سے بھاگنے لگے۔ بعد ازاں پولیس، محاصرہ کرکے نو ماؤنوازوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ان کے پاس سے بینر، پوسٹر، پٹاخہ برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار ماؤنواز پہلے بھی مختلف مقامات پر بینر، پوسٹر لگانا، ماؤنواز آئیڈیالوجی کی نشر و اشاعت کرنا، فورس کے آنے کے بعد پٹاخہ پھوڑ کر ماؤنوازوں کو مطلع کرنے کا کام کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.