ETV Bharat / state

بیجاپور: نکسلیوں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو اغوا کر لیا

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 11:50 AM IST

بیجاپور کے جگدلپور میں تعینات پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گذشتہ روز نکسلیوں نے اغوا کرلیا ہے۔ اس واقعے کی تصدیق بیجاپور کے ایس پی کملوچن کشیپ نے کی ہے۔

بیجاپور: نکسلیوں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو اغوا کرلیا

چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں گذشتہ روز نکسلیوں نے محکمہ پولیس کے سب انسپکٹر کو اغوا کر لیا۔ اس واقعے کے بعد محکمہ پولیس میں افرا تفری کا ماحول ہے۔

معلومات کے مطابق بیجاپور کے جگدلپور میں تعینات اے ایس آئی مرلی تاتی نام کا جوان گذشتہ 40 روز قبل پالنار گیا تھا۔

اس دوران جوان گاؤں میں میلہ دیکھنے گیا جہاں پہلے سے گھات لگائے نکسلیوں نے شام کے 4 بجے جوان کو اغوا کرلیا ہے۔

اس واقعے کے بعد بیجاپور کے ایس پی کملوچن کشیپ نے پولیس اہلکار کے اغوا ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اغوا جوان کی تلاش جا ری ہے۔ ضلع کے اعلی عہدیداروں نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ 19 اپریل کو سکما ضلع میں نکسلیوں نے دو نوجوانوں کو اغوا کر کے قتل کردیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ محکمہ پولیس سے وابستہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.