نارائن پور: چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں نکسل مٹاؤ مہم کے تحت پولیس نے ایک آٹھ لاکھ انعام والی نکسلی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ اورچھا سے ضلع فورس اور ڈی آر جی کی مشترکہ گروپ تلاشی مہم پر نکلا تھا۔ گشت کے دوران کاوانگر گاؤں کے جنگل میں گھیرابندی کر آٹھ لاکھ انعام والی نکسلی خاتون کونکسلی مخمتی کو کمیٹی نے گرفتار کر لیا۔ اسے کاروائی کے بعد کورٹ میں پیش کیا گیا۔ Naxal Mitao Campaign in Chhattisgarh
یہ بھی پڑھیں: Naxal Attack in Odisha: اڑیسہ میں نکسلی حملہ، سی آر پی ایف کے تین جوان ہلاک
گرفتار نکسلی کئی نکسلی واردات میں شامل رہی ہے۔ جس میں مارچ 2020 کو اورچھا میں ہیڈ کانسٹبل رام پرشاد بھگت کو زخمی کرنے اور انساس رائفل لوٹ کرلے جانے کا واقعہ بھی شامل ہے۔ وہ 20 جالائی 2021آمئی گھاٹی میں تصدم واقعہ میں بھی شامل تھی، جس میں آئی ٹی بی پی کا جوان شہید اور ایک جوان زخمی ہوا تھا۔
یو این آئی