ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے 15 گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 11:46 AM IST

چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں کے حملوں میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔ تازہ واقعے میں دنتے واڑہ میں نکسلیوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ Naxalites Torch Vehicles And Machines In Dantewada

Etv Bharat
Etv Bharat

دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں نکسلیوں نے ایک بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ نکسلیوں نے ڈیڑھ درجن گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔ تمام گاڑیاں ایک نجی تعمیراتی کمپنی کی ہیں۔ نکسلیوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات بیلاڈیلا روڈ پر آگ زنی کی یہ واردات انجام دی۔ اس آگ زنی سے کافی نقصان ہوا ہے۔

دنتے واڑہ سے بیلاڈیلا کے بیچ کی سڑک کو کشادہ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے اور یہ کام آر سی کینال کمپنی کر رہی ہے۔ کمپنی نے اپنا کیمپ بنگالی کیمپ کے قریب بنایا ہے جو کہ بھانسی پولیس اسٹیشن سے 1 کلومیٹر دور ہے۔ کل رات تقریباً 2 بجے 150 سے زیادہ نکسلی وہاں پہنچے اور سڑک کی تعمیر میں زیر استعمال گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سینکڑوں نکسلیوں میں وردی والے مسلح نکسلی بھی شامل تھے۔

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے 15 گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا
چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے 15 گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا

دنتے واڑہ کے ایس پی گورو رائے نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ نکسلیوں نے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کر دیا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔ اس دوران نکسلیوں نے موقعے پر موجود چوکیداروں کو تعمیراتی کام روکنے کی دھمکی دی اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے واقعات رونما ہوں گے۔ موقعے سے کچھ بینر پوسٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فی الحال اطلاع ملنے کے بعد موقعے پر فورس بھیج دی گئی ہے۔ گاؤں والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

عینی شاہد بدھرام مارکم نے بتایا کہ رات ایک سے دو بجے کے درمیان 50 سے 60 مسلح نکسلی ڈامر پلانٹ پر پہنچے اور وہاں موجود لوگوں سے بندوق کی نوک پر موبائل فون چھین لیے۔ اس کے بعد مزدوروں کو ڈامر پلانٹ کے کنارے کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد گاڑیوں سے ڈیزل نکال کر ڈامر پلانٹ سمیت تمام گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ بعد ازاں تمام نکسلائیٹ فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بیجاپور انکاونٹر: پانچ جوان شہید، ایک نکسلی ہلاک

پولیس۔نکسلیوں کے مابین تصادم، چار نکسلی ہلاک

بھانسی ڈامر پلانٹ کو آگ لگانے کے ساتھ ہی نکسلیوں نے 4 ٹرک، 2 پانی کے ٹینک، 1 مکسر مشین، 1 ایجیکس، 1 پک اپ، 3 ہائیڈرا اور ایک ڈیزل گاڑی کو تباہ کر دیا۔ نکسلیوں نے ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کے کام میں مصروف پوکلین گاڑی کو بھی نہیں بخشا۔ یہ ڈامر پلانٹ بھانسی تھانے کے علاقے سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کو موقعے پر روانہ کر دیا گیا ہے جہاں فوجی علاقے کی تلاشی لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.