ریاست چھتیس گڑھ کے کانکیر میں لاک ڈاؤن کے دوران پھنسے بچوں سمیت 70 مزدوروں کی خبر کو ای ٹی وی بھارت نے واضح طور پردکھائی ہے، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی ہے۔
اس سلسلے میں انتظامیہ حالت معلوم کرنے کے لئے ٹیم کو فوری طور پر روانہ ہوئے اور مزدور کا خیریت جانا۔ ساتھ ہی ان کے کھانے پینے کے لئے بھی انتظام کیے جا رہے ہیں۔
املی پارہ میں واقع پریاس آواسی اسکول کے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے آئے مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئیں ہیں۔
وہیں ٹھیکیدار کے ذریعہ ان کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا تھا، مزدوروں کے پاس صرف دو دن کا راشن باقی بچا ہوا تھا، جیسے ہی معاملہ کے بارے میں معلوم ہوا توای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے فوری طور پر کلکٹر کے ایل چوہان کواطلاع دی۔ جس کے بعد انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔
انتظامیہ نے مزدوروں سے ضروری سامان کی ایک فہرست لی ہے، ساتھ ہی صبح تک راشن مہیا کرانے کی بات کہی ہے۔
وہیں انتظامیہ تین مزدور کو پاس بنا کر دے گی تاکہ لاک ڈاؤن میں ضرورت کے سامان باہر لا سکے۔
انتظامیہ نے مزدوروں کی صحت سے متعلق بھی معلومات لی ہیں اور کسی کی صحت خراب ہوتی ہے تو اسے فوری طور پر آگاہ کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔