بیجاپور ضلع کے گنگالور تھانہ حلقہ کے پالنار سے ماؤنوازوں نے بستر ضلع میں تعینات ایس آئی مرلی تاتی کا اغوا کرلیا تھا۔ تین دنوں کے بعد ان کا قتل کر کے لاش سڑک پر پھینک دی ہے۔
گنگالور کے پالنار سے 21 اپریل کو ایس آئی نے اغوا کرلیا تھا۔ اغوا کے بعد ماؤنوازوں نے ایس آئی کو اپنے ساتھ تین دنوں تک رکھا۔ آخر میں عوامی عدالت لگا کر ان کا قتل کردیا ہے۔
لاش کے پاس ماؤنوازوں نے پرچہ پھینکا ہے جس میں ایس آئی پر ماؤنوازوں کے ذریعہ 2006 سے اب تک ڈی آر جی میں رہ کر ایڈس میٹا، پالنار، مگھویڈی جیسے گاؤں میں حملہ کر کے بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے، ماؤنواز پی ایل جی کارکن کو فرضی انکاؤنٹر میں مارنے، خواتین کے اوپر ظلم کرنے جیسے الزامات لگائے ہیں۔
وہیں، پرچے میں ڈی آر جی کے جوانوں کو مرلی تاتی جیسے لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرنے کی بات بھی لکھی گئی ہے۔ ایس آئی کا قتل کر کے ان کی لاش کو پُلسُم پارا کے پاس سڑک کے نزدیک پھینک دیا ہے۔
ماؤنواز تنظیم نے گاؤں والوں کی بھی نہیں سنی اور ایس آئی کی اہلیہ شوہر کی جان بخشی کے لیے فریاد کرتی رہی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گھر والوں کو سونپا جارہا ہے۔ اس معاملے پر منگلور علاقے میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔