پولیس سپرنٹنڈنٹ شنکر لال بگھیل نے آج بتایا کہ جش پور ضلع اسپتال سے کل ایک بچے کے چوری ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
اس معاملے میں اسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے اور جانچ پڑتال کے بعد لودام تھانہ پولیس نے آج بچے کو برآمد کرکے اسے گھروالوں کو سونپ دیا اور جھارکھنڈ بھاگنے کی تیار کرنے والی خاتون پرمیلا ترکی کو گرفتار کرلیا۔
اس خاتون سے جھارکھنڈ میں بچہ چوری کرنےوالے گروہ کے بارے میں سراغ لگنے کا امکان ہے۔