سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کلکٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کی تعداد کی ضرورت کے مطابق بسز، منی بسز، جیپوں جیسی گاڑیاں کا انتظام یقینی بنائیں۔
جے ای ای اور این ای ای ٹی امیدواروں کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کی ہدایات - وزیر اعلی بھوپش بگھیل
ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل نے تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جے ای ای اور این ای ای ٹی امیدواروں کو ان کے امتحانی مراکز پر لانے اور ان کی واپسی کے لئے مفت نقل و حمل کا بندوبست کریں۔
بھوپش بگھیل
سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کلکٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کی تعداد کی ضرورت کے مطابق بسز، منی بسز، جیپوں جیسی گاڑیاں کا انتظام یقینی بنائیں۔
ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس (ڈی ٹی او) کو اس سلسلے میں کوآرڈی نیشن کی ہدایت دی گئی ہے۔
کلکٹرز کو جاری کردہ ہدایات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بس سروز نہیں چلائی جارہی ہے، اسی وجہ سے بس آپریٹرز کا فوری بندوبست کیا جائے، ان کے ایک سرپرست کو بھی امتحان میں شرکت کرنے والی طالبات کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہوگی، یہ سفر مفت ہوگی اور اس کے لئے کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی اور اس کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
ریاست میں اس امتحان میں تقریبا 13 ہزار 500 امیدوار شرکت کریں گے اور ریاست میں اس امتحان کے لئے پانچ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔