ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں مسلسل بارش، الرٹ جاری - جاری بارش کے پیش نظر الرٹ

جنوبی بستر میں مسلسل بارش کے سبب کئی ندیوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں سڑک کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

چھتیس گڑھ میں مسلسل بارش، الرٹ جاری
چھتیس گڑھ میں مسلسل بارش، الرٹ جاری
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 7:25 AM IST

چھتیس گڑھ خاص طور پر بستر صوبے میں ہفتہ سے جاری بارش کے بعد ریاستی حکومت نے ضلع عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سیلاب جیسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہیں۔

چھتیس گڑھ میں مسلسل بارش، الرٹ جاری

جنوبی بستر میں مسلسل بارش کے سبب کئی ندیوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں سڑک کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے تمام ضلع کلکٹرز اور پولیس سپرنٹنڈنٹز کو ہدایت کی کہ وہ جاری بارش کے پیش نظر الرٹ رہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری انتظامات کریں۔

انہوں نے بتایا کہ بارش سے سب سے زیادہ متاثر جنوبی بستر ہوا جس میں بیجاپور، دانتے واڑہ اور سکما اضلاع شامل ہیں جہاں گذشتہ تین روز سے جاری بارش کی وجہ سے ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ان تینوں اضلاع کے اندرونی علاقوں کے متعدد دیہات ندیوں میں پانی کے اضافے کی وجہ سے ضلع صدر دفاتر سے منقطع ہوگئے ہیں اور انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع بیجاپور میں بارش اور مینگچل اور دیگر دریاؤں کے بہہ جانے کے باعث 100 کے قریب دیہاتوں تک سڑک کا رابطہ ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' 318 سکیورٹی اہلکار (اینٹی نکسلی کارروائیوں کے لئے تعینات) کو ان کے کیمپوں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا ہے کیونکہ ان کے کیمپز بارش کے پانی سے بھری ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہات کے 218 افراد کو کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔'

ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ اسی طرح سکما میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب زدہ علاقوں کے متعدد دیہات کے رہائشیوں کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔

دریں اثناء محکمہ تعلقات عامہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ضلع عہدیداروں سے بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے اور متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر ضروری امداد فراہم کرنے کو کہا ہے۔

تمام فلڈ کنٹرول رومز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مکمل طور پر چوکس رہیں اور دریاؤں اور ندیوں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بارشوں کے دوران پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کے امکان کے پیش نظر ضروری طبی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق ضلع بیجاپور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 221.2 ملی میٹر بارش ہوئی، مہاساموند میں 100 ملی میٹر، دانتے واڑہ میں 67 ملی میٹر، سکما میں 58.5 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ضلع رائے پور میں 22.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.