انو بھو سنگھ اور ان کی اہلیہ وبھا سنگھ نے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
انو بھو سنگھ نے بتایا کہ ناکامی نے ہمیشہ انہیں مزید محنت کرنے پر مجبور کیا اور کبھی بھی انہوں نے پڑھائی میں سستی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ 'میں بہت ہی خوش ہوں، میں اس لمحے کا برسوں سے انتظار کر رہا تھا۔ بہت بار ناکامیاب ہونے کے باوجود مجھے یقین تھا کہ ہم دونوں اس امتحانات میں ضرور پاس ہوں گے۔'
یہ دونوں گزشتہ 11 برسوں سے امتحانات کی تیاری کر رہے تھے، یہ سنہ 2008 میں پڑھائی کے دوران ملے اور سنہ 2014 میں شادی کرلی۔
انہوں نے کہا 'ہم دونوں ساتھ میں ہی امتحان کی تیاری کرتے تھے۔ اگر ہم کوئی بھی بات شروع کرتے تو وہ بات آخر میں پڑھائی پر ہی ختم ہوتی۔'
وبھا کا بھی یہی کہنا ہے کہ ان دونوں کو یقین تھا کہ وہ اس بار کے امتحانات میں کامیاب ضرور ہوں گے لیکن انہیں یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دونوں ٹاپ بھی کریں گے۔
وبھا محکمہ پنچایت اور رورل دیویلاپمینٹ میں اسسٹنٹ دیویلاپمینٹ افسر کے طور پر پچھلے 7 برسوں سے کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان کے کام کی وجہ سے پڑھائی کو بالکل نظر انداز نہیں کرتی تھی بلکہ دونوں کام ساتھ ساتھ کرتے تھے۔