چیف محافظ جنگلات شاہد نے بتایا کہ شیر کے غیر قانونی شکار کے معاملے میں اب تک 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس معاملہ میں مفرور چل رہے اے ایس آئی اور ہیڈ ٹیچر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شیروں کی کھال برآمد ہونے کے بعد پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے معاملے کو مکمل طور پر حل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز تین شکاریوں بدرو، بھیما اور رام لال کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
ان تینوں ملزمین سے پوچھ گچھ کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے جنگلی سور کو پھنسانے کے لئے بچیلی کے اندرونی حصے میں جال بچھایا تھا۔ اس کے بعد، اس میں پھنسے شیر کو تینوں نے مار ڈالا۔ اس کا گوشت کھایا اور کچھ خشک کر دیا۔ شیر کی کھال کو چھپا دیا تھا۔