راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور چھتیس گڑھ سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے رامادھار کشیپ کا منگل کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔
مسٹر کشیپ کو صبح تقریباً 03.00 بجے دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے ریاست کی تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا تھا۔ اس مطالبے پر انہوں نے غیر منقسم مدھیہ پردیش کی اسمبلی میں ایک پرچہ پھینکا تھا۔
مزید پڑھیں: حقوق انسانی کے کارکن اسٹین سوامی کا انتقال
رامادھار کشیپ سن 2002 میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ سال 2003 میں راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے انہوں نے اکلتارا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔
( یو این آئی)