ETV Bharat / state

اردو زبان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے: محمد وزیر انصاری - قابلیت کی جانچ کروانے کا مطالبہ

جن ریاستوں میں جہاں اردو دوسری زبان ہے، وہاں اردو کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے اور اردو کی ترقی کے لئے جو بھی ہوسکے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ سابق ڈی جی پی محمد وزیر انصاری نے ملک کی تمام صوبائی اردو اکیڈمیز کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اکیڈمی ممبران کی اردو کے تعلق سے قابلیت کی جانچ کروانے کا مطالبہ کیا۔

اردو زبان کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی : محمد وزیر انصاری

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 7:44 PM IST

چھتیس گڑھ کے سابق ڈی جی پی محمد وزیر انصاری نے ملک کی تمام صوبائی اردو اکیڈمیز کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اکیڈمی ممبران کی اردو کے تعلق سے قابلیت کی جانچ کروانے کا مطالبہ کیا۔

اردو زبان کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی : محمد وزیر انصاری

انہوں نے کہا کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود اردو کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ محمد وزیر انصاری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں جہاں اردو اکیڈمی کا قیام ہوا ہے، سب ہی اداروں کا قریب قریب یہی حال ہے۔ ان اداروں میں جن ممبران کی تقرری کی گئی ہے، ان کا اردو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اردو اکیڈمی میں ممبران کی تقرری کے لئے قابلیت کی جانچ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اُن ریاستوں میں جہاں اردو دوسری زبان ہے، وہاں اردو کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے اور اردو کی ترقی کے لئے جو بھی ہوسکے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

محمد وزیر انصاری نے کہا کہ اردو ادب کی ترقی کے لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ اردو کے لیے کام کرنے والوں کو آگے بڑھایا جائے، تاکہ اردو کو فروغ ملے لیکن آج کل اس کے خلاف کام کیا جارہا ہے۔ اردو اکیڈمی اور اقلیتی کمیشن جیسے اداروں میں نااہل لوگوں کو ممبر بنادیا جاتا ہے، جو صرف بھائی بھتیجا واد کرتے چلے آرہے ہیں۔ اس سے نہ تو اردو کو فائدہ ہوگا اور نہ ہی اردو ادب کو کبھی ترقی ملے گی۔

مزیر پڑھیں: کشمیر میں مسلسل حملے شیطانی طاقتوں کی سوچی سمجھی سازش: مختارعباس نقوی

انہوں نے کہا کہ اردو اکیڈمی کی تشکیل کا مقصد اردو ادب کی ترقی ہے۔ یہ کام بنیادی طور پر اسکول کے بچوں پر توجہ مرکوز کرکے اردو تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔ اس وقت اردو اکیڈمی کی طرف سے صرف دو کام نمایاں طور پر کیے جارہے ہیں، مشاعرہ کا اہتمام اور اردو کتاب اور سامان کی خریداری۔ آج تک کوئی تحقیق کا کام نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اردو پڑھانے سکھانے کا کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردو اکیڈمی کے پاس دستیاب فنڈ سے ہر ضلع میں اردو اساتذہ کو نامزد کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.