ETV Bharat / state

رائے پور میں ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا - خاندان کے افراد نے خودکشی

Entire Family Died by Suicide in Raipur: رائے پور میں پورے خاندان نے خودکشی کرلی۔ شوہر، بیوی اور بیٹی کی لاشیں ایک ہی پنکھے سے لٹکی ہوئی ملیں۔

The entire family committed suicide in Raipur

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 11:38 AM IST

Updated : Dec 29, 2023, 12:05 PM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے والوں میں شوہر، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔ اہل خانہ نے یہ واقعہ کیوں انجام دیا اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ یہ دردناک واقعہ ٹکراپارہ تھانہ علاقہ کے مٹھپورینا بی ایس یو پی کالونی میں پیش آیا۔

پورے خاندان کی خودکشی: بتایا جا رہا ہے کہ تینوں نے 2 روز قبل خودکشی کی تھی جس کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہوا۔ لیکن جب دو دن بعد گھر سے بدبو آنے لگی تو پڑوسیوں کو شک ہوا۔ جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کے پہنچنے کے بعد جب دروازہ توڑا تو تین افراد کی لاشیں ایک ہی پنکھے کے ہک سے نئے نائلون کی رسیوں سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاندان کچھ دنوں سے پریشانی کا شکار تھا۔ جس کے بعد لکھن لال نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر خودکشی کا منصوبہ بنایا۔ اس کے لیے بازار سے تین مختلف رسیاں خریدی گئیں۔ جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے خودکشی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اہل خانہ نے کن حالات میں یہ واقعہ انجام دیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ندی میں ڈوب کر ہلاک

خودکشی کرنے والوں کے نام اور عمریں:

مقامی پولیس نے خودکشی کر کے جان دینے والوں کی شناخت لکھن لال سین ​​عمر 48 سال، رانو سین عمر 42 سال اور پائل سین عمر ​​14 سال کے طور پر کی ہے۔

Last Updated : Dec 29, 2023, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.