ETV Bharat / state

Naxal Affected Areas سی آر پی ایف کے ڈی جی ایس ایل تھاوسین نے نکسل سے متاثرہ حساس علاقوں کا دورہ کیا

جنرل ایس ایل تھاوسین نے کہا کہ سی آر پی ایف نے اپنی انتھک کوششوں اور محنت سے جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال کے سب سے زیادہ نکسل متاثرہ علاقوں کو نکسلزم سے آزاد کرایا ہے

سی آر پی ایف
سی آر پی ایف
author img

By

Published : Feb 5, 2023, 4:37 PM IST

بیجاپور، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایل تھاوسین نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقے میں واقع 196 بٹالین سی آر پی ایف کے گلگام فارورڈ آپریٹنگ بیس کا دورہ کیا اور آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف کے ڈی جی مسٹر تھاوسین نے کل اپنے دورے کے دوران سی آر پی ایف اور پولیس افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور مادر وطن کی خدمت میں ان کے صبر اور حوصلے کی تعریف کی اور تمام کی اپنی تقریر سے حوصلہ افزائی کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف نے اپنی انتھک کوششوں اور محنت سے جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال کے سب سے زیادہ نکسل متاثرہ علاقوں کو نکسلزم سے آزاد کرایا ہے۔ اسی طرح اب چھتیس گڑھ مقامی انتظامیہ کی مدد سے انتہائی نکسل متاثرہ علاقوں کو نکسلزم سے پاک بنانے کی سمت میں آگے بڑھے گا۔ ڈی جی تھاوسین نے کہا کہ اس وقت کئی نکسلائیٹس اور نکسلیوں کے بڑے بڑے لیڈر بھی خودسپردگی کر رہے ہیں یا پولیس اور سی آر پی ایف کے آپریشن کے دوران مارے جا رہے ہیں۔ اس کام کے لیے پولیس، سی آر پی ایف اور ضلع انتظامیہ کا باہمی تال میل اور کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔

ڈی جی سی آر پی ایف ویتول کمار اے ڈی جی پی سی آر پی ایف، ساکیت کمار انسپکٹر جنرل آف پولیس سی آر پی ایف چھتیس گڑھ، پی سندرراج انسپکٹر جنرل آف پولیس بستر رینج، راجیو سنگھ آئی پی ایس (آپریشنز) ڈائریکٹوریٹ آف سی آر پی ایف، سمیر علم جوائنٹ ڈائرکٹر آئی بی، کمل لوچن کشیپ انسپکٹر جنرل آف پولیس دنتے واڑہ، سبودھ کمار مشرا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، رینج سی آر پی ایف بیجاپور اور ضلع کے تمام پولیس افسران اور سی آر پی ایف کے جوان موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Naxal Attack in Odisha: اڑیسہ میں نکسلی حملہ، سی آر پی ایف کے تین جوان ہلاک

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.