ETV Bharat / state

ملک کی سب سے طویل ٹرین 'واسوکی' کوربا پہنچی - ملک کی دوسری لمبی ٹرین شیشناگ

جنوب مشرقی وسطی ریلوے نے ملک کی سب سے طویل مال گاڑی ٹرین 'واسوکی' کامیابی کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچ گئی ۔یہ ٹرین پانچ ٹرینوں کو ملا کر تیار کی گئی ہے۔ ساڑھے 3 کلومیٹر کی 'واسوکی' ٹرین کوربا پہنچی ہے۔یہ جنوب مشرقی وسطی ریلوے کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

ملک کی سب سے طویل ٹرین 'واسوکی' کوربا پہنچی

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 11:54 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوبرا میں آج ملک کی سب سے لمبی مال گاڑی پہنچی۔جنوب مشرقی وسطی ریلوے نے پانچ مال گاڑیوں کو ایک ساتھ جوڑ کر ملک کی سب سے لمبی ٹرین 'واسوکی' کو شروع کرکے تاریخ رقم کردی ہے، یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس مال گاڑی کا استعمال کوئلہ لے جانے کے لیے کیا جائے گا۔اس ٹرین کو چھتیس گڑھ کے بھلائی سے کوربا کے درمیان ہی چلایا جائے گا۔اس کی دوری 224 کلومیٹر ہے۔حال ہی میں 'شیشناگ' کو بھی شروع کیا گیا ہے، جس کی لمبائی ڈھائی کلومیڑ ہے۔شیشناگ، واسوکی کے بعد ملک کی دوسری سب سے لمبی ٹرین ہے۔

ملک کی سب سے طویل ٹرین 'واسوکی' کوربا پہنچی

واسوکی کو شروع کرنے سے وقت اور عملے کی بچت ہوگی۔صارفین کو جلد ہی ان کی ڈلیوری مل جائے گی۔جنوب مشرقی وسطے ریلوے نے بھارتی ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار پانچ مال گاڑیوں کو ایک ساتھ جوڑ کر چلایا ہے۔اس مال گاڑی کی کل لمبائی 3.5 کلومیڑ کے قریب ہے۔

واضح رہے 29 جون 2020 کو لانگ ہال سپر ایناکونڈا (شیش ناگ) ٹرین کو تین مال بردار ٹرینوں کو آپس میں جوڑ کر چلایا گیا تھا۔

22 جنوری 2021 کو رائے پور ریل منڈل کے بھلائی ڈی کیبین سے کوربا تک پانچ لانگ ہال ریک (واسوکی) کو چلایا گیا۔اس مال گاڑی میں 300 ویگنوں کو جوڑ کر لانگ ہال ریک کو چلایا گیا۔اس لانگ ہال مال گاڑی نے بھلائی ڈی کیبین سے کوربا اسٹیشن تک کا سفر محض 7 گھنٹے سے بھی کم وقت میں طئے کیا۔اسے چلانے میں صرف ایک لوکو پائلٹ، ا اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور ایک گاڑد کی ضرورت پڑی۔اگر اسی ٹرین کو الگ الگ چلایا جاتا تب ان ٹرینوں کو چلانے میں 5 لوکو پائلٹ، 5 اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور 5 گارڈ کی ضرورت ہوتی۔

اسی طرح سپر شیشناگ میں 1 لوکو پائلٹ، 1 اسسٹنٹ اور 1 گارڈ کی مدد سے اس کام کو انجام دیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.