ETV Bharat / state

کورونا متاثر طلبا بھی اب امتحان دے سکیں گے - بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن

چھتیس گڑھ میں جس طرح سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں طلبا کے لیے ایک بڑی خبر یہ ہے کہ اب کورونا سے متاثر طلباء بھی 10ویں، 12ویں کا امتحان دے سکیں گے۔

کورونا متاثر طلبا بھی اب امتحان دے سکیں گے

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 2:15 PM IST

Updated : Mar 23, 2021, 2:30 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کورونا کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے درمیان راحت بھری خبریں منظرعام پر آئی ہے کیوں کہ یہاں اب کورونا سے متاثرہ طلباء بھی بورڈ کا امتحان دے سکیں گے۔

ریاست میں کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں، ایسے میں ریاستی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی سکولز اور تربیتی اداروں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاہم دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات آف لائن ہوں گے۔

بورڈ کے امتحان کو دھیان میں رکھتے ہوئے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے عہدیداروں نے کورونا سے متاثرہ طلباء کے لیے آئیسو لیشن وارڈ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اب کورونا مثبت طلباء الگ الگ آئیسو لیشن وارڈ میں بیٹھ کر امتحان دیں گے۔

کورونا متاثر طلبا بھی اب امتحان دے سکیں گے
کورونا متاثر طلبا بھی اب امتحان دے سکیں گے

ریاست میں بورڈ امتحان کے لیے 6700 امتحانی مراکز تعمیر ہورہے ہیں تاہم ان تمام مراکز میں آئیسو لیشن وارڈ بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امتحان کے دوران کووڈ۔19 رکھنے کی ذمہ داری مرکز انچارج کو دی گئی ہے۔

چھتیس گڑھ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سیشن میں ریاست کے 6700 امتحانی مراکز میں کل سار لاکھ 54 ہزار طلباء شرکت کریں گے جبکہ دسویں کے لیے چار لاکھ 67 ہزار طلباء اور 12 ویں بورڈ کے 2 لاکھ 87 ہزار طلباء امتحان دیں گے۔

یاد رہے کہ امتحان میں کووڈ۔19 کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ طلباء کی امتحان کے سینٹر میں داخلے سے قبل سکریننگ کی جائے گی۔

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے بھی امتحانی مرکز میں کنبہ کے افراد کی موجودگی پر پابندی عائد کردی ہے۔

چھتیس گڑھ کے سیکریٹری بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر وجے کمار گوئل نے بتایا کہ بورڈ کے امتحان کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی پریشانیوں کے پیش نظر آئیسو لیشن وارڈ بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے جس میں کورونا متاثر طلبا امتحانات دیں گے۔

ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا انفیکشن کے پیش نظر بورڈ کے امتحانات کے علاوہ تمام کلاسز کے طلبا کو جنرل پروموشن دیا جائے گا۔

ریاست میں کلاس دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کے علاوہ دیگر تمام کلاسز کے امتحانات نہیں ہوں گے اور تمام طلباء کو عمومی طور پر پرموشن دیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.