ETV Bharat / state

'کانگریس کے لیے جیت آسان نہیں'

کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آنجہانی مہندر کرما کے بیٹے اور سابق ضلع پنچایت صدر چھویندر کرما نے کانگریس پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں سے ضمنی انتخابات میں بھرپور توجہ دینے کی اپیل کی۔

چھویندرکرما
author img

By

Published : Sep 5, 2019, 3:09 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:09 PM IST

چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ سے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آنجہانی مہندر کرما کے بیٹے اور سابق ضلع پنچایت صدر چھویندر کرما نے دعویٰ کیا ہے کہ 'دنتے واڑہ ضمنی انتخابات میں کانگریس اس بار بہت خراب حالت میں ہے اور وقت رہتے توجہ نہ دینے پر پارٹی کی جیت آسان نہیں ہے'۔
کرما نے کل شام نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ موجودہ وقت میں کانگریس کی پوزیشن میں دس ہزار ووٹوں کا فرق نظرآرہا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے تنظیم اور اقتدار بھی شبہ کی حالت میں ہے۔ الیکشن جیتنے کے لئے خفیہ حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔
کرما کانگریس امیدوار دیوتي کرما کے بیٹے ہیں۔ اگرچہ وہ خود کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے تنظیم سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ وہ اپنی ماں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت بھی ان کے ساتھ موجود نہیں تھے۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.