ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ کی 20 میں سے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل - अंतागढ़ विधानसभा क्षेत्र

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 20 میں سے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ ان میں موہلا مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپور، کانکیر، کیشکل، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا اسمبلی حلقہ شامل ہیں۔

چھتیس گڑھ کی 20 میں سے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 4:09 PM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 20 میں سے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ ان میں موہلا مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپور، کانکیر، کیشکل، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا اسمبلی حلقہ شامل ہیں۔ ان اسمبلی سیٹوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوا تھا جس کا سلسلہ سہ پہر تین بجے تک جاری رہا۔ باقی 10 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ یہاں شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ جن 10 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں ہیں پنڈاریا، کاواردھا، خیر گڑھ، ڈونگر گڑھ، راج ناندگاؤں، ڈونگرگاؤں، کھجی، بستر، جگدل پور اور چتر کوٹ شامل ہیں۔

دس اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل: چھتیس گڑھ کی 20 سیٹوں پر دوپہر ایک بجے تک 44.55 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں 223 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل 5304 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں 4078681 ووٹر اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ جن میں 1993937 مرد اور 2084675 خواتین ہیں۔ اس الیکشن میں 69 خواجہ سرا اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ 20 نشستوں کے لیے 25249 پولنگ اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ 2431 بوتھس پر ووٹنگ کی ویب کاسٹنگ کی گئی۔

کانکیر کے آلند پولنگ اسٹیشن میں 314 ووٹروں میں سے 3 نے اپنا ووٹ ڈالا۔ سیتارام پولنگ اسٹیشن میں 1117 ووٹروں میں سے پانچ نے ووٹ دیا۔ صبح 11 بجے تک دونوں پولنگ اسٹیشنز پر صرف 8 ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ کانکیر میں ہی شیر سنگھ ہڈکو نے 93 سال کی عمر میں پہلی بار ووٹ ڈالا۔

انتخابات کے دوران نکسلی کے کئی واقعات: انتخابات کے پہلے مرحلے میں، کانکیر، نارائن پور، دنتے واڑہ، سکما بیجاپور میں نکسلیوں کے تشدد کے کئی واقعات پیش آئے۔ کانکیر میں باغیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم کے دوران ایک کسان کو گولی لگی۔ جائے وقوعہ سے 47 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ کئی نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ نارائن پور کے اورچھا میں ایس ٹی ایف اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ سی آر پی ایف نے بیجاپور میں انکاؤنٹر میں دو سے تین نکسلیوں کو مارنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے دنتے واڑہ میں دو آئی ای ڈی برآمد کیے۔ الیکشن کے دوران سکما میں تین نکسلی واقعات پیش آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.