ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: آئی ای ڈی دھماکے میں سی اے ایف کا جوان زخمی

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 9:12 AM IST

نارائن پور ضلع میں نکسلیوں کی فائرنگ کے بعد سی اے ایف کا ایک جوان آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہوا۔ دھماکے اور فائرنگ کا تبادلہ شام تین بجے تک جاری رہا۔

چھتیس گڑھ:  آئی ای ڈی دھماکے میں سی اے ایف کا جوان زخمی
چھتیس گڑھ: آئی ای ڈی دھماکے میں سی اے ایف کا جوان زخمی

چھتیس گڑھ آرمڈ فورس (سی اے ایف) کا ایک جوان گزشتہ دن نارائن پور ضلع میں نکسلیوں کے ذریعہ آئی ای ڈٰی دھماکے میں زخمی ہوگیا۔ زخمی جوان کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے رائے پور پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ رائے پور سے تقریبا 350 کلومیٹر دور اورچھا پولیس اسٹیشن کی حدود میں شام 3 بجے اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم علاقے میں گشت پر نکلی تھی۔

نارائن پور پولیس افسر موہت گرگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ، "جب گشت کرنے والی ٹیم دھنورا اور اورچہ کے درمیان جنگل سے گزر رہی تھی، نکسلیوں نے ریموٹ کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ کیا اور فائرنگ شروع کردی۔"

انہوں نے بتایا، "سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ماونواز فرار ہوگئے۔ اور سی اے ایف کی 16 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل راہول چیلک دھماکے میں زخمی ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبل اب خطرے سے باہر ہے اور اس علاقے میں مشترکہ آپریشن جاری ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.