ETV Bharat / state

وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے - Chhattisgarh BJP Legislature Party

بی جے پی کے ریاستی انچارج اوم ماتھر اور انتخابی شریک انچارج نتن نوین بھی سی ایم کے نام سے متعلق جاری رائے شماری کے دوران بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں موجود تھے۔ چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے حوالے سے جاری سسپنس آج ختم ہوگیا۔ رائے پور میں قانون ساز پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وشنو دیو سائی کو چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 3:49 PM IST

Updated : Dec 10, 2023, 4:55 PM IST

رائے پور: سابق مرکزی وزیر اور قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی آج یہاں چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرلئے گئے ۔ وشنو دیو سائی ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ وشنو دیو سائی کو بی جے پی کے ریاستی دفتر میں مبصرین مرکزی وزیر ارجن منڈا اور سربانند سونووال، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم کے علاوہ پارٹی کے ریاستی انچارج اوم ماتھر، شریک انچارج مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ اور شریک انچارج نتن نبین کی موجودگی میں ہوئی میٹنگ میں متفقہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا۔

ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 90 رکنی اسمبلی میں 54 سیٹیں جیت کر پانچ سال بعد اقتدار میں واپس آئی ہے۔وشنو دیو سائی 2000 نومبر میں مدھیہ پردیش کو تقسیم کر کے وجود میں آئے چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے دوسرے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ وشنو دیو سائی جش پور ضلع کی کنکوری سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ 2014 میں مودی حکومت میں وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مایاوتی کا اپنے جانشین کا اعلان

ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی بار 2003 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں آئی تھی۔ اس کے بعد 2008 اور 2013 میں بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ڈاکٹر رمن سنگھ مسلسل تین بار وزیر اعلیٰ رہے تھے۔

Last Updated : Dec 10, 2023, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.