ریاست چھتیس گڑھ کے کانکیر علاقے کے نکسل متاثرہ پرتاپور تھانہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کوشش نے نکسلیوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نکسلیوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کے ارادے سے پلانٹ کیے گئے پانچ دھماکہ خیز مادہ (آئی ای ڈی) برآمد کیا ہے، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ ٹیم (بی ڈی ایس) ڈسپوز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ جب بی ایس ایف 157 بٹالین کے جوان ڈسٹرکٹ فورس کے جوانوں کے ساتھ نکسل علاقے کے گشت پر نکلے تھے، اسی دوران انہیں نکسلیوں کے ذریعہ آئی ای ڈی پلانٹ لگانے کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اس دوران بی ڈی ایس کی ٹیم کو پانچ مختلف مقامات پر پلانٹ کے گئے آئی ڈی ایس ملے، جن کو ڈسپوز کردیا گیا ہے اور نکسلیوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نکسلائٹز نے 21 سے 27 ستمبر تک تنظیم کی 16 ویں سالگرہ منانے کا اعلان کیا ہے اور اس جگہ پر بینر پوسٹر بھی لگائے ہیں۔