ETV Bharat / state

'میرے والد مرجائیں گے تو ان کا علاج کیا جائے گا؟' - Chhattisgarh news

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور انڈور اسٹیڈیم میں عارضی کوڈ اسپتال قائم کیا گیا ہے، جہاں سے مسلسل لاپرواہی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں ایک نوجوان اپنے والد کی علاج کے لئے مدد کی درخواست کررہا ہے۔

'میرے والد مرجائیں گے تو ان کا علاج کیا جائے گا؟'

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 10:59 AM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کے پیش نظر دارالحکومت رائے پور کے انڈور اسٹیڈیم میں عارضی طور پر کوڈ ہسپتال بنایا گیا ہے جہاں سے لگاتار لاپرواہی کی خبریں موصول ہورہی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں ایک نوجوان اپنے والد کے علاج کے لئے مدد کی درخواست کررہا ہے۔ ویڈیو میں ایک ناراض نوجوان کہہ رہا ہے کہ 'میرے والد تکلیف میں ہیں۔' میں ہاتھ جوڑ رہا ہوں، لیکن کوئی دیکھنے نہیں آرہا ہے۔ میں کہہ رہا ہوں کہ ڈاکٹر دوا تجویز کریں، میں لاؤں گا، لیکن کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے، 'جب وہ مر جائیں گے تو ان کا علاج کیا جائے گا؟' اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہورہے ہیں۔

انڈور اسٹیڈیم میں چلنے والے کوویڈ کیئر ہسپتال میں 250 افراد کا علاج کیا جارہا ہے جس میں سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اور مسلسل لاپرواہی کی شکائتیں آرہی ہیں۔

ویڈیو

بی جے پی کے کونسلر مرتینجے دوبے نے اس تعلق سے بتایا کہ انڈور اسٹیڈیم کوویڈ کیئر سنٹر میں یکے بعد دیگرے اموات ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برہان پارہ کے رہائشی ہیمنت شرما کے والد کو صبح کے وقت ریمڈیشویر کا انجکشن لگنا تھا، اہل خانہ نے 2 انجیکشن کا انتظام بھی کرلیا تھا، لیکن شام 4 بجے تک کوئی بھی انجکشن دینے کے لئے نہیں آیا جس ان کی موت واقع ہوگئی،

کونسلر نے محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن مطالبہ کیا ہے کہ 'وہ انڈور اسٹیڈیم میں کورونا مریضوں کو مناسب کھانا، دوائیں اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں مہیا کرائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.