رائے پور: چھتیس گڑھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 391 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پانچ متاثرہ مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 391 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں سب سے زیادہ 44-44 مریض سکما اور بیجاپور اضلاع کے ہیں۔