زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے جگدلپور ریفر کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کل رات قومی شاہراہ نمبر 63 میں مودکپال سے متصل تنکی گٹا پہاڑی کے نزدیک ایک پک اپ گاڑی جس کا ٹائر پنچر ہوگیا تھا، روڈ پر کھڑی تھی۔ اس گاڑی میں ٹینٹ کا سامان اور راڈ لدی ہوئی تھیں۔
اسی دوران ایک تیز رفتار جیپ راڈ سے لدی گاڑی سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ گاڑی پر لدی راڈ جیپ میں بیٹھے ہوئے افراد کو چیرتی ہوئی آر پار ہوگئیں۔
اس حادثے میں ضلع کے گوپال پٹنم کے کانگریس لیڈر کے جی ستیم اور ایک دیگر جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
وہیں دوسری گاڑی میں سوار پانچ لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے جسے جگدلپور لے جایا گیا ہے۔
کانگریس لیڈر جگدلپور سے اپنے بچے کاعلاج کرانے کے بعد واپس گھر آرہے تھےکہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر بی آر پجاری نے بتایا کہ خبر ملتے ہی ایمبولیسن کے ذریعہ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا۔