ETV Bharat / state

دھمتری میں شادی کی تقاریب میں 150 افراد شرکت کرسکیں گے

سرکاری اطلاع کے مطابق اب زیادہ سے زیادہ 150 لوگ شادی کی تقریبات میں اور 50 افراد آخری رسومات میں شرکت کرسکیں گے۔ فی الحال کووڈ۔ 19 معاملوں میں کمی کے پیش نظر کووڈ۔ 19 کے پروٹوکول کی سختی سے پابندی کی شرط پر شادی کے پروگراموں کی اجازت ہوگی۔

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 4:13 PM IST

دھمتری میں شادی کی تقاریب میں 150 افراد شرکت کر سکیں گے

چھتیس گڑھ میں کووڈ۔ 19 کے معاملوں میں بڑی کمی کے پیش نظر دھمتری کے کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پی ایس عالم نے شادی کے پروگراموں اور دیگر تقریبات میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت سے متعلق ایک نظر ثانی شدہ حکم جاری کیا ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق اب زیادہ سے زیادہ 150 لوگ شادی کی تقریبات میں اور 50 افراد آخری رسومات میں شرکت کرسکیں گے۔ فی الحال کووڈ۔ 19 معاملوں میں کمی کے پیش نظر کووڈ۔ 19 کے پروٹوکول کی سختی سے پابندی کی شرط پر شادی کے پروگراموں کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل ، شادی ہال کی گنجائش کے 50 فیصد کی حد سے مشروط زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت دی جاسکتی ہے ، جن کی فہرست شادی ہال آپریٹر کے ذریعہ طے کی جائے گی۔ پروگرام میں شامل تمام افراد کو ماسک پہننا ہوگا اور سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.