ETV Bharat / state

مہاسومند: سڑک حادثے میں بارہ افراد زخمی - chhattisgarh

ریاست چھتیس گڑھ کے مہاسومند ضلع میں مزدوروں سے بھری ہوئی ایک بس اس وقت سڑک حادثے کا شکار ہوگئی جب وہ مہاراشٹر سے مغربی بنگال کی جانب جا رہی تھی۔

مہاسومند: سڑک حادثے میں بارہ افراد زخمی
مہاسومند: سڑک حادثے میں بارہ افراد زخمی
author img

By

Published : May 29, 2020, 7:43 PM IST

یہ بس ریاست مہاراشڑ کے دارالحکومت ممبئی سے چلی تھی اور اسے مغربی بنگال کے میتری پور پہنچنا تھا ، لیکن راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

یہ حادثہ قومی شاہراہ نمبر53 پر کھیری اور چھچین نامی گاؤں کے درمیان پیش آیا۔

اس بس میں 26 افراد سوار تھے، جن میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ابتدائی طبی معائنہ کے بعد مہاسومند ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

سبھی مزدوروں کا تعلق مغربی بنگال کے میتری پور سے ہے۔

حکام کے مطابق شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ بقیہ مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مہاسومند انتظامیہ نے میتری پور کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

پولیس اہلکار کے مطابق ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ مزدوروں کے سڑک حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے کی خبریں مسلسل گردش کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.