سنگھ کے جنرل سیکریٹری بھیا جی جوشی نے اخباری کانفرنس میں کہا کہ ملک کو ایک بار پھر مستحکم حکومت ملی ہے اور یہ قومی طاقتوں کی جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی اس جیت کے سفر میں جنہوں نے تعاون کیا ہے ان سب کا شکریہ، ایک بار پھر جمہوریت کی مثال پوری دنیا کے سامنے پیش ہوئی ہے۔
مسٹر جوشی نے کہا کہ ہم کو یقین ہےکہ نئی حکومت عوام کے جذبات اور احساسات کے ساتھ ہی ان کی آرزووں اور مرادوں کو بھی پورا کرنے میں کامیاب ہوگی ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی عمل کے ختم ہونے کے ساتھ ہی سبھی تلخیاں ختم ہو اور عاجزی اور انکشاری کے ساتھ عوام کے جذبات کا خیرمقدم کیا جائے۔