ملزم کی شناخت اوی ڈانڈیا کے طور پر کی گئی ہے۔
ملزم اوی دانڈیا نے سوشل میڈیا پر ایک فرضی آڈیو شیئر کیا تھا،جس میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر امت شاہ کے درمیان پلوامہ حملہ سے متعلق لوگوں کے جذبات بھڑکانے والی باتیں کرتے دکھایا ہے۔
پولیس کے مطابق اوی ڈانڈیا فرضی کلپ کے ذریعہ عوام میں دفاعی افواج اور حکومت کے خلاف بدگمانی پیدا کرنا چاہتا تھا۔
پولیس نے آئی پی سی دفعہ 465 اور 469 کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بعد میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے فوراً فرضی کلپ کو ہٹا دیا گیا ہے۔