یہ سویڈش فضائیہ کے سربراہ کی دعوت پر کیا جانے والا دوطرفہ خیرسگالی دورہ ہے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ اپنے اس دورے کے دوران مختلف آپریشنل اور تربیتی یونٹس میں بھی جائیں گے اور سویڈش فضائیہ کے سینیئر عہدیداروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
یہ دورہ دفاعی تعاون کے لیے ایک تحریک فراہم کرائے گا اور دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان مزید بات چیت اور تعاون کے لیے راہ ہموار کرے گا۔ اس سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے تعلقات مستحکم ہوں گے اور ان کے درمیان مفید تبادلہ خیال ہو سکے گا۔