بڈگام میں آج پی ایم کرشی سنچائی یوجنا پر دو روزہ ورکشاپ کا آغاز کیا گیا. یہ ورکشاپ محکمہ زراعت بڈگام کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔
'پر ڈراپ مور مور کراپ' 'فی ڈراپ، زیادہ پیداوار' کے عنوان سے شیخ العالم ہال بڈگام میں اس ورکشاپ میں اسکاسٹ کشمیر کے سائنسدانوں اور کے وی کے بڈگام نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو زراعت کے حوالے سے جانکاری فراہم کی.
ورکشاپ کا مقصد محکمہ زراعت کے افسران اور اہلکاروں کو نئی تکنیک کے بارے میں تربیت فراہم کرنا تھا تاکہ پیداوار اور زرعی شعبے کو بڑھایا جا سکے.
ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر افسر، پروجیکٹ کارڈینیٹر کے وی کے بڈگام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے خطاب کے دوران نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے پانی کا کم سے کم استعمال اور زیادہ سے زیادہ پیداوار پر روشنی ڈالی.
یہ بھی پڑھیے
مٹن پر سیاست ختم، قصابوں اور انتظامیہ کے مابین اتفاق کے بعد قیمت مقرر
واضح رہے کہ کشمیر میں کافی آبادی زراعت کے شعبے سے جڑی ہوئی ہے. ایسے میں یہاں محکمہ زراعت نئی ٹکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو کم محنت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پیداوار کرنے میں مدد ہوسکے. اس سلسلے میں محکمہ زراعت کی جانب سے کئی اسکیمیں شروع کی جارہی ہیں۔